اہم خبریں

کراچی ،کوکنگ آئل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا،ہزاروں لیٹر تیل بہہ گیا

کراچی( نیوز ڈیسک) کورنگی صنعتی ایریا ویٹا چورنگی کے قریب خوردنی تیل سے بھرا ٹینکر الٹنے سے ہزاروں لیٹر تیل سڑک پر بہہ گیا، حادثے کے
مزید پڑھیں:غیر یقینی صورتحال ،اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

فوری بعد علاقہ مکین بڑی تعداد میں موقع پر جمع ہو گئے اور پلاسٹک کے ڈرم سمیت دیگر برتنوں میں سڑک پر بہنے و الے تیل کو جمع کرنا شروع کردیا۔

علاقہ پولیس اورٹریفک پولیس موقع پر پینگ گئی اور علاقہ مکینوں کو منتشر کرتےہوئے ٹینکر کو گھیرے میں لے لیا، پولیس کے مطابق حادثہ واٹینکر اور آئل ٹینکر آپس میں ٹکرانے کے باعث پیش آیا
۔ واٹر ٹینکر محفوظ رہا جبکہ آئل ٹینکر سڑک پر الٹ گیا ،

جس کے نتیجے میں ہزاروں لیٹر خوردنی تیل سڑک پر بہہ گیا،حادثے میں آئل ٹینکرڈرائیوراورکلینر محفوظ رہے۔ ٹریفک پولیس نے کرین کی مدد سے ٹینکرکوسڑک سے ہٹا دیا،اور سڑک پر مٹی ڈال کر خشک کیا گیا تاکہ مزید کسی حادثے سے بچا جاسکے۔

متعلقہ خبریں