پشاور( نیوز ڈیسک) ہفتہ کو یہ بات سامنے آئی کہ پی ٹی آئی اور اس سے الگ ہونے والے دھڑے نے خیبرپختونخوا میں حکومت بنانے کے لیے ایک ہونے پر اصولی طور پر اتفاق کیا ہے۔پی ٹی آئی پارلیمینٹیرینز کے ترجمان ضیاء اللہ خان بنگش نے تصدیق
مزید پڑھیں:فضل الرحمن کی فائل( ترکیے) تک جا پہنچی ہے،فیصل وائوڈا
کی کہ پی ٹی آئی اور ان کی جماعت کے درمیان کے پی میں حکومت سازی کے معاملے پر کامیابی سے بات چیت ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں کے حصول اور حکومت سازی کے لیے دونوں جماعتوں کے
درمیان مذاکرات کا پہلا دور کامیاب ہوگیا ہے جس کے بعد فریقین کے مشترکہ اجلاس میں تمام نکات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔بنگش نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے ایک ہونے پر اصولی طور پر اتفاق کیا ہے اور وکلاء کی ایک ٹیم بھی تشکیل دی ہے
جو مخصوص نشستوں کے حصول سے متعلق قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے گی۔
ذرائع کے مطابق اگر کوئی قانونی مسائل یا پیچیدگیاں نہ ہوئیں تو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ نو منتخب آزاد ارکان پی ٹی آئی میں شامل ہو جائیں گے۔ب
نگش نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی پی کے سربراہ پرویز خٹک کا پارٹی سربراہی کے ساتھ ساتھ اس کی بنیادی رکنیت چھوڑنے کا تعلق دونوں جماعتوں کے اتحاد سے نہیں بلکہ ان کی خرابی صحت کی وجہ سے تھا۔