اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع ابرآلود ہے اور ہلکی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:غیر یقینی صورتحال ،اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان
پنجاب کے بیشتراضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے،
گزشتہ روز اسکردو میں درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ اپرچترال کے مختلف علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا،
یارخون اور لاسپور میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسم سرد اور خشک موسم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا
جبکہ دوپہر کے درجہ حرارت میں گزشتہ 3 روز کے مقابلے میں کمی متوقع ہے۔کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے
کہ کراچی میں رات کا درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ہے، آج آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 33 نمبر پر ہے جبکہ کراچی میں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 69 ریکارڈ کی گئی۔