اسلام آباد(نیوزڈیسک)رمضان المبارک اور عیدالفطر سے پہلے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) مسافروں کی زیادہ تعدادمیںآمد کے پیش نظر ایک خصوصی رعایتی پیشکش لے کر آئی ہے،
ملک کے قومی پرچم بردار جہاز سے پرواز کے ٹکٹ بک کرنے والے مسافر ٹکٹیں PayPakاور UnionPay کے ذریعے بک کراکر15فیصد تک رعائت حاصل کرسکیں گے۔
مزیدپڑھیں:سعودی عرب نے زائرین کے لیے نئی ویزا پالیسی متعارف کرادی
معاہدے کے تحت ایئر لائن کا مقصد PayPak کارڈ ہولڈرز اور لائلٹی پروگرام کے اراکین کی طرف سے خریدے گئے ملکی اور بین الاقوامی ٹکٹوں پر منافع بخش رعایت دینا ہے۔
ایئر لائن پرکشش مراعات کے ساتھ مشہور QR ڈسکاؤنٹ ایپ پر انوینٹری بھی دستیاب کرائے گی۔