اہم خبریں

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج،گیس قیمتوں میں اضافے کی منظور ی متوقع

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا، اجلاس میں گیس قیمتوں میں اضافے کی منظوری متوقع۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ ملک میں امن و امان اور معاشی صورتحال کا جائزہ کے علاوہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کرے گی۔

واضح رہے کہ نگران حکومت نے گیس قیمتوں میں اضافے اور مقامی سطح پر تیارشدہ کاروں پر سیلز ٹیکس بڑھانے سمیت آئی بی کیلئے 125 ملین روپے اضافی فنڈ دینے کی منظوری دے دی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:‌بھارتی ، پونا شہر میں مچھروں سے آسمان چھپ گیا، ہر طرف اندھیرا چھا گیا،شہری خوفزدہ

متعلقہ خبریں