اہم خبریں

دھمکیاں دینے پر عرفی جاوید نے بی جے پی رہنما کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

ممبئی(نیوزڈیسک)بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے ’’مجرمانہ دھمکیوں‘ ‘پر بی جے پی رہنما چترا واگھ کیخلاف پولیس میں مقدمہ درج کرادیا۔بھارتی تی ٹی وی کے مطابق بی جے پی لیڈر نے عرفی جاوید کی گرفتاری کیلئے کچھ روز قبل پولیس میں شکایت درج کرائی تھی اور الزام لگایا تھا کہ اداکارہ ممبئی کی سڑکوں پر عوام کے سامنے فحاشی پھیلانے کی مرتکب ہوئی ہے۔اداکارہ کے وکیل نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے بی جے پی لیڈر کے خلاف عرفی جاوید کو دھمکیاں دینے پر پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق چترا واگھ کی شکایت پر عرفی جاوید کو پولیس نے اسٹیشن بلا کر تفتیش بھی کی ہے۔

متعلقہ خبریں