اسلام آباد(نیوزڈیسک)ن لیگی رہنما اور سابق وفاقی وزیر سینیٹرعرفان صدیقی کا پیپلزپارٹی قیادت کے بیان کے رد عمل میں کہنا تھا کہ عوام کی خوشحالی کیلئے ن لیگ قیمت دے گی تو پیپلز پارٹی کو بھی قیمت چکانا پڑے گی۔
یہ نہیں ہوسکتا کہ پیپلزپارٹی ہمیں وزیراعظم کی کرسی پر بٹھا کر نیچے سے سیڑھی کھینچ لے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ابھی صدر سمیت مختلف عہدوں پر ن لیگ سے کوئی بات نہیں ہوئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کیلئے نامزد
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر ولید اقبال کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک سکے کے دو رخ ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مخلوط حکومت بنانا آسان کام نہیں ، مخلوط حکومت میں بارگیننگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ جو بھی حکومت بنے وہ 5 سال کے لیے ہونی چاہیے۔















