اہم خبریں

مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن میں بیٹھنے کاعندیہ دیدیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے
مزید پڑھیں:الیکشن،جانئے تازہ ترین پارٹی پوزیشن

شکوہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ ہمارا مینڈیٹ کیسے چوری ہوا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی سربراہ جے یو آئی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی،شہباز شریف اتحادی جماعتوں سے ملاقات کے بعد اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ پہنچیں،

جہاں انہوں نے مولانا فضل الرحمن کو اتحاد میں شامل ہونیکی دعوت دی،ذرائع کے مطابق دوران ملاقات مولانا فضل الرحمن نے شہباز شریف کو تحفظات سے آگاہ کیا،

اور مبینہ دھاندلی کی شکایات کرتے ہوئے سوال کیا کہ ہمارا مینڈیٹ کیسے چوری ہوا؟مولانافضل الرحمن نے شہباز شریف کو کہا کہ جماعت کی اکثریت کی رائے ہےکہ ہم اپوزیشن میں بیٹھیں، کل مجلس عاملہ کے سامنے آپ کی درخواست رکھوں گا، جو بھی فیصلہ ہوا وہ آپ کو آگاہ کردوں گا۔

متعلقہ خبریں