اہم خبریں

پاکستان میں الیکشن کے بعد کی صورتحال انتہائی تشویشناک ، محبوبہ مفتی

سرینگر(نامہ نگار)کشمیری سیاسی رہنما وسابق وزیراعلیٰ کشمیر محبوبہ مفتی بھی پاکستانی الیکشن پر بول پڑیں۔ محبوبہ مفتی نے پاکستان میں جاری سیاسی عدم استحکام کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیدیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال اس وقت تشویشناک متوازی ہے۔1971 میں بھی ایسی ہی صورتحال مشرقی پاکستان کی علیحدگی کا باعث بنی تھی،۔


واضح رہے پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے حوالے سے عالمی میڈیا نظر رکھے ہوئے ہے، جبکہ سیاسی عدم استحکام کو بھی اہمیت دے رہا ہے۔

متعلقہ خبریں