کراچی(نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کیلئےکو چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کا نام سامنے آگیا۔ذرائع کے مطابق نئے وزیراعلیٰ سندھ کی دوڑ میں سابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ بھی وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: مالی فراڈ کیس ،سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ضمانت منظور
پارٹی کے ذرائع کےمطابق بلاول بھٹو اور آصف زرداری نے مرکز میں عہدہ قبول نہ کیا تو فریال تالپور کو وزیراعلیٰ بنایا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور دوسری مرتبہ رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئی ۔