اہم خبریں

پی ایس ایل 9کیلئے کمنٹری پینل کااعلان

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کےلیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کمنٹیٹر کی حیثیت سے پی ایس ایل میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں، وہ اسٹار کرکٹرز پر مشتمل کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اعلامیہ میں کہا گیا کہ غیر ملکی کمنٹیٹر کے روسٹر میں خوبصورت انداز بیاں کے مالک این بشپ بھی پینل کا حصہ ہیں، ان کے ساتھ ڈینی موریسن، سائمن ڈول، پومی ایم بنگوا، مارک بوچر، ڈومینک کارک اور مائیک ہیزمین بھی تبصرے کرتے سنائی دیں گے۔

پاکستانی کمنٹیٹرز میں رمیز راجہ، وقار یونس، بازید خان اور عامر سہیل کے ساتھ عروج ممتاز، ثنا میر اور مرینہ اقبال شامل ہیں۔ طارق سعید اور علی یونس اس ایکشن کو اردو میں بیان کریں گے۔

ایرن ہالینڈ اور زینب عباس پریزنٹر ہوں گی۔

متعلقہ خبریں