دبئی (نیوزڈیسک) آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 کے پلے آف شیڈول کو اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے کوالیفائر 1 اب بدھ 14 فروری کو کھیلا جائے گا۔ یہ میچ اصل میں منگل 13 فروری کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا۔
ایلیمنیٹراب منگل 13 فروری کو کھیلا جائے گا۔ میچ ابوظبی کے زید کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا یہ میچ اصل میں بدھ 14 فروری کو کھیلا جانا تھا۔ کوالیفائر 2 اور فائنل میچوں کا شیڈول ایک جیسا ہی ہے۔
مزید پڑھیں :جائنٹس نے ابوظہبی کو 3 رنز سے شکست دیکر کوالیفائر ون میں جگہ بنالی
دونوں کھیلوں کے لئے خریدے گئے ٹکٹ اب بھی نظر ثانی شدہ تاریخوں کے لئے درست تصور کئے جائیں گے جو لوگ نظر ثانی شدہ تاریخوں پر میچوں دیکھنا نہیں چاہتے وہ ورجن میگا اسٹور کی ویب سائٹ یا متحدہ عرب امارات بھر میں قائم اسٹورز سے مکمل ریفنڈز لے سکتے ہیں۔