اہم خبریں

وفاق میں حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ اور رابطے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )وفاق میں حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ اور رابطے،ن لیگی قیادت سے ایم کیوایم پاکستان کے وفد کی رائیونڈ میں ملاقات،سیاسی بیٹھک میں نوازشریف،شہبازشریف،مریم نوازاوردیگر سینئرلیگی رہنما شریک تھے،ایم کیوایم کے وفد میں خالدمقبول صدیقی ،گورنرسندھ کامران ٹیسوری

مزید پڑھیں :وزارت عظمیٰ کی دوڑ،زرداری کے رابطے،بلاول فیورٹ ہو گئے

اور فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال شامل تھے،ایک گھنٹہ جاری رہنے والی ملاقات میں آئندہ کی سیاسی صورتحال پر مشاورت،ذرائع کے مطابق ایم کیوایم نے ن لیگ سے تعاون کے بدلے سندھ کی گورنرشپ مانگ لی،دونوں جماعتوں کا مل کرچلنے پراتفاق،ن لیگ نے ایم کیوایم اورپیپلزپارٹی کے درمیان مصالحانہ کرداراداکرنے کی حامی بھرلی، نواز شریف کی شہبازشریف کو پی پی اور ایم کیوایم کے درمیان مصالحت کرانے کی ہدایت،سندھ میں ترقیاتی منصوبوں پر بھی ایم کیوایم پاکستان کو آن بورڈ رکھا جائے گا

متعلقہ خبریں