اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے عام انتخابات 2024 کے کامیاب انعقاد پر قوم، نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کو مبارکباد دی ہے،
مزید پڑھیں:اسرائیلی بربریت جاری،107 فلسطینی شہید
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر نے قوم کو خاص پیغام دیا ہے،
جس میں انہوں نے عام انتخابات 2024 کے کامیاب انعقاد پرقوم، نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کو مبارکباد پیش کی ہے،آرمی چیف نے سیاسی جماعتوں اور تمام جیتنے والے امیدواروں کو بھی مبارکباد دی ہے،پاک فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ
عوام کی حق رائے دہی کے لیے آزادانہ شرکت اور جمہوریت کے لیے ان کے عزم کا ثبوت ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قیادت اور اہلکار زیادہ تعریف کے مستحق ہیں، قومی میڈیا، سول ، سول انتظامیہ اورعدلیہ نے انتخابی مشق کے کامیاب انعقاد کو ممکن بنایا۔