اہم خبریں

بلوچستان ،حالیہ بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈسکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ہلاک

راولپنڈی( نیوز ڈیسک) قلعہ سیف اللہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بلوچستان میں حالیہ بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ ہلاک ہوگیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن میں
مزید پڑھیں:شہباز شریف اور مقبول صدیقی کا ٹیلی فونک رابطہ

شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد داعش کا ایک دہشتگرد عبدالشکور نعمان ابو حمزہ خراسانی ہلاک ہوگیا،آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشتگرد عبدالشکور عرف نعمان ابو حمزہ خراسانی 7 فروری کو قلعہ سیف اللہ اور پشین میں ہونیوالے

حالیہ بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ تھا اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگرد نے بلوچستان میں مزید ہائی پروفائل خودکش بم حملے کرنیکی منصوبہ بندی بھی کر رکھی تھی جو سیکورٹی فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی بروقت اور فوری کارروائی کے باعث کامیابی سے ٹل گئے،پاکستان کی سیکورٹی فورسز قوم کے

ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنیکی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں،یاد رہے کہ عام انتخابات سے ایک روز قبل بلوچستان کے دو اضلاع پشین اور قلعہ سیف اللہ میں جے ہو آئی اور آزاد امیدوار کے انتخابہ دفاتر کے باہر دھماکوں کے نتیجے میں28 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں