اہم خبریں

الیکشن جیت چکا ہوں، شعیب شاہین نے الیکشن میں درخواست جمع کرادی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )اسلام آباد کے حلقہ این 47 کے نتائج کے معاملے پر آزاد امیدوار شعیب شاہین نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروادی ہے،
مزید پرھیں:کانٹے دار مقابلہ ، نواز شریف نے یاسمین راشد کو شکست دیدی

درخواست میں کہا گیا ہے کہ فارم 45 کے مطابق میں این اے 47 کا الیکشن جیت چکا ہوں، آر او آفس کے باہر لگائی گئی اسکرین بھی اچانک بند کردی گئی،

ہم نے نوٹس کیا ہے کہ ہمارے نتائج طارق فضل کے حق میں بدلے جا رہے ہیں،شعیب شاہین نے درخواست میں کہا کہ ریٹرننگ آفیسر کو ثبوت فراہم کئے

لیکن وہ انکاری ہے، میں آر او آفس کے باہر موجود ہوں،داخلہ نہیں دیا جا رہا، آر او کو فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کے احکامات دیئے جائیں۔

متعلقہ خبریں