اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اگر آپ سرد موسم میں بھی نزلہ وزکام سے بچنا چاہتے ہیں تو ےیہ غذائیں کھائیں جو مدافعتی نظام کو بہتر بنا کر آپ کو نزلہ و زکام سمیت دیگر بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتی ہیں ،انڈے صحت بخش چکنائی سے بھرپور ہوتے ہیں یہ جسم کے ٹشوز کی بحالی میں مدد کرتے ہیں،انڈے مکمل غذا ہیں، یہ پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں، یہ اضافی کیلوریز کو کم کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔
مونگ پھلی فوری توانائی کا بہترین ذریعہ ہے کیونکہ یہ صحت بخش چکنائی سے بھرپور ہوتی ہے۔ مونگ پھلی سے تیار کردہ مکھن میں موجود صحت بخش چکنائی غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے جو جسم کو گرم رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے لیکن اسے اعتدال میں استعمال کرنا چاہیے۔ شکرقندی کو سردیوں میں غذا میں لازمی شامل کرنا چاہیے۔ اس میں فائبر، وٹامن اے، پوٹاشیم، اور دیگر غذائی اجزاء کے ساتھ ساتھ صحت بخش کاربوہائیڈریٹ بھی وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ اسے باقاعدگی سے کھانے سے قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے ۔ سردیوں میں خشک میوہ جات کا باقاعدگی سے استعمال خاص طور پر گرم رکھ کر جسمانی اور اعصابی طور پر متحرک رکھتا ہے اور دماغ کو صحت مند رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ خشک میوہ جات کا صبح اور شام کے اوقات میں استعمال کریں تو سردی کے موسم میں قوت مدافعت بڑھ جائے گی۔














