ممبئی ( نیوز ڈیسک ) سابقہ ملکہ حسن اور بالی ووڈ کی اداکارہ نے سشمیتا سین نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی شادی کے حوالے سے بتایا کہ
مزید پڑھیں:پشین، انتخابی دفتر پرخود کش دھماکہ،8 افراد جاں بحق،10زخمی
میرے مداح چاہتے ہیں کہ مجھے شادی کرلینی چاہیے، خاص طور پر عمر کے اس حصے میں تو مجھے جیون ساتھی کا انتخاب کرلینا چاہیے، میں ان سب باتوں کو اہمیت نہیں دیتی ،اداکارہ نے کہا کہ میں یہ بات اس لئے کہہ رہی ہوں کیونکہ میں شادی جیسے
محبت بھرے رشتے کا احترام کرتی ہے ، مجھے سب سے زیادہ یقین دوستی کے رشتے پر ہے،سشمیتا نے کہا اگر مجھے لگا کہ کوئی ایسا ہے ،جس سے میری اتنی اچھی دوستی ہے کہ ہم زندگی بھر ساتھ رہ سکیں تو میں ضرور اس بارے میں سوچوں گی
، عزت اور دوستی بہت زیادہ اہم ہے، اسکے علاوہ آزادی بھی بہت ضروری ہے، اسی لئےمجھے اپنی آزادی اور اپنے کام کی فکر ہے اور میں انکو اہمیت دیتی ہوں۔