اسلام آباد(نیوز ڈیسک )8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں 128 ملین سے زیادہ ووٹر رجسٹرڈ ہیں، لیکن ووٹرز کو مسائل کا سامنا ہے اور جن لوگوں کی میعاد ختم ہو چکی ہے، وہ الجھن کا شکار ہیں، اس سلسلے میںالیکشن کمیشن آف پاکستان نے واضح کیا کہ شناختی کارڈ کی
مزید پڑھیں:جمہوری عمل کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں،پاکستان
میعاد ختم ہونے والے ووٹرز آئندہ عام انتخابات میں ووٹ کا حق استعمال کر سکتے ہیں،پولس باڈی کے ترجمان نے کہا کہ جن ووٹرز کے شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہو چکی ہے وہ ووٹنگ میں حصہ لے سکیں گے،تاہم انہوں نے کہا کہ تمام ووٹرز کو پولنگ سٹیشن پر اصل شناختی کارڈ لے جانے کی ضرورت ہے
بصورت دیگر انہیں کسی بھی ڈیجیٹل یا کاپی شدہ فارم کا استعمال کرتے ہوئے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،الیکشن حکام نے لاکھوں ووٹرز کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا،شناختی کارڈز کی میعاد ختم ہونے کی وجہ سے ہزاروں لوگ اپنی اہلیت کے بارے میں پوچھ رہے تھے،
جس پر ای سی پی کا ردعمل سامنے آیا،دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے عام انتخابات سے قبل انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے اور اب پولنگ میں ایک دن باقی رہ کر کسی بھی سیاسی جلسے کی اجازت نہیں ہے۔