سوات ( اے بی این نیوز )منگل کو سوات اور خیبرپختونخواہ کے ملحقہ علاقوں میں ریکٹر اسکیل پر 4.7 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر (این ایس ایم سی) نے تصدیق کی ہے کہ سوات اور دیگر گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی گہرائی 190 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی اور
مزید پڑھیں :بلوچستان کے ضلع خضدار میں 5.5 شدت کا زلزلہ، متعدد کچے مکانات گرگئے
اس کا مرکز افغانستان کے ہندوکش رینج میں تھا۔منگل کو خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مقامی باشندے خوف کے مارے اسلامی آیات کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئی نقصان نہیں ہوا۔













