اہم خبریں

بیلجیئم کاعالمی ادارے اونرا کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

برسلز(نیوزڈیسک)بیلجیئم کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینیوں کیلئے کام کرنے والے اقوام متحدہ کے ادارے کی حمایت جاری رکھے گا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیلجیئم کے وزیر اعظم الیگزینڈر ڈی کرو نے غزہ کےلیے اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی اور تعمیر نو کے کو آرڈینیٹر سگریڈ کاگ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد کہاکہ 7 اکتوبر کے دہشت گردانہ حملے میں مبینہ طور پر ملوث انروا کے عملے کے بارے میں الزامات کی مکمل، تیز اور آزاد تحقیقات کی جائیں،

مزیدپڑھیں:غزہ جنگ،اردنی فرمانروا کا امریکی وزیر خارجہ کو انتباہ

انہوں نے کہا کہ اگر جرم کیا گیا تو ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

متعلقہ خبریں