اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستانی ایئر لائن ایئر سیال نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں کیبن کریو کی نئی جابزکا اعلان کردیا،
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ایئر لائن ایئر سیال نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں کیبن کریو کی نئی جابزکا اعلان کردیا،کمپنی کے مطابق امیدوار کے پاس توثیق شدہ ایئربس اور بوئنگ فیملی لائسنس ہونا ضروری ہے،امیدوار دباؤ میں کام کرنے کی صلاحیت اور چیلنجز سے نمٹنے کے طریقہ کارجانتا ہو،
مزیدپڑھیں:مجھے نکالنے والا خوداستعفیٰ دیکرگھر چلا گیا،نوازشریف
اچھی شخصیت کا حامل ہونااورانگریزی اور اردوزبان پر عبورحاصل ہونا چاہیے ،عمرکی حد 28سال رکھی گئی ہے جبکہ تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ ہونی چاہیے،درخواست دینے کے لیے،AirSial کی آفیشل ویب سائٹ www.airsial.com/careers پر آن لائن کیاجاسکتا ہے، کیبن کریو جابز کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 11 فروری 2024 مقررکی گئی ہے۔














