لاہور(نیوزڈیسک ) ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے جارہے ہیں اس دن موسم کیسا رہے گا تو اس معاملے پر محکمہ موسمیات نے موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ نے 8 فروری کو موسم کی صورتحال بیان کرتےہوئے کہا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں الیکشن کے دن موسم صاف رہے گا،آئندہ دنوں میں موسم خشک رہے گا۔
مزیدپڑھیں:آئندہ کئی دن تک ملک میں شدید دھند رہے گی،محکمہ موسمیات
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں میں موسلادھار بارش محکمہ موسمیات کی پیش گوئیوں سے زیادہ ہے۔ شہر کے کچھ حصوں میں وقفے وقفے سے بارش کا یہ سلسلہ آج شام تک جاری رہے گا۔ تاہم یہ وسطی اور شمالی علاقوں میں پیر کی سہ پہر تک جاری رہے گا۔