میکسیکو ( نیوز ڈیسک ) فٹبال ورلڈ کپ 2026 کا افتتاحی میچ نیو میکسیکو سٹی میں کھیلا جائیگا ،جبکہ فائنل کی میزبانی نیو جرسی کریگا۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل میچز کاشیڈول جاری، ٹکٹوں کی قیمت سامنے آگئی
تفصیلات کے مطابق 2026 کے فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی امریکا، کینیڈا اور میکسیکو مشترکہ طور پر کررہے ہیں۔ اس بار ٹورنامنٹ میں 48 ٹیمیںشر کت کرینگی، فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے اعلان کیا ہے کہ ورلڈ کپ کا فائنل نیو یارک
، نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا،فیفا کے صدر نے بتایا ہے کہ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 11 جون کو میکسیکو سٹی کے ایزٹیکا اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ 16 جدید ترین اسٹیڈیمز میں 104 میچ کھیلے جائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ یہ ٹ
ورنامنٹ گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے۔اٹلانٹا اور ڈیلاس سیمی فائنلز کی میزبانی کرینگے ،جبکہ تیسری پوزیشن کا میچ میامی میں کھیلا جائیگا، ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل لاس اینجلس، کینساس سٹی، میامی اور بوسٹن میں کھیلے جانے ہیں۔