دبئی (نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں سے سڑکوں پر پانی کھڑا ہو گیا جس سے ٹریفک کا نظام متاثرا۔دبئی میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش ریکارڈ کی گئی، فجیرہ اور ابوظہبی میں درمیانے درجے کی بارش ہوئی،آج مزید بارش کی پیشگوئی ۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے یلو اور اورنج ویدر الرٹ جاری کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش سے درجہ حرارت میں کمی ہوئی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔سڑکوں کے زیر آب آنے پر دبئی ٹریفک پولیس نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے، روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق شارجہ سے دبئی میں داخل ہونے والی مرکزی سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق دبئی آنے والی اس سڑک پر بارش کا پانی جمع ہے، دبئی آنے والے افراد کو شیخ محمد بن زاید روڈ کی بجائے متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے
مزید پڑھیں:پاکستانی نوجوانوں کی بڑی تعداد یورپ جانے سے گریزاں ، عرب ممالک ترجیح،سروے رپورٹ
متحدہ عرب امارات میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ گزشتہ روز سے جاری ہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیز بارشوں کے پیش نظر متعدد اسکولوں میں جلدی چھٹی کر دی گئی اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد بل بورڈز بھی گر گئے ہیں۔نشیبی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔
سوشل میڈیا پر متحدہ عرب امارات میں بارش کی ویڈیوز بھی سامنے آرہی ہیں،
Dubai in rain ????️ ????pic.twitter.com/RNf2brMuch
— Danyal Gilani (@DanyalGilani) February 5, 2024
ایک ویڈیو میں تیز بارش کے باعث شہر میں سیلابی صورتحال اور ٹریفک کی مشکلات سامنے آرہی ہیں جب کہ بارش کا پانی متعدد دکانوں میں داخل ہو چکا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث کئی علاقوں میں سیلابی صورتحالپیدا ہو گئی۔محکمہ موسمیات نے متحدہ عرب امارات میں بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔















