بنوں(نیوزڈیسک)جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ 60سال گزرنےکے باوجودبنوں کے عوام کی جمعیت سے وابستگی ہے ،بنوں کے عوام وفادارلوگ ہیں، ہم عوام کے بنیادی انسانی حقوق کو تحفظ دینے میں ناکام ہیں، ہمارے نوجوان آج بھی اپنے مستقبل سے مایوس ہیں کیونکہ قوم کو آج تک روزگار ملا نہ ان کے مسائل حل کیے گئے۔8 فروری کو سب لوگ تماشہ دیکھیں گے اور ہم اسلام دشمن قوتوں کو 8 فروری کو ووٹ کے ذریعے شکست دیں گے، آزادی بہت بڑی نعمت ہے، ہم قوم کو حق دلائیں گے اور آج کا جلسہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔‘
اتوار کو جلسے سے خطاب کرتےہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ایک فتنے نے نوجوانوں کی اخلاقیات کو تباہ کردیا،اس فتنے کاآخری دم تک مقابلہ کرینگے،میرا مخالف جیل میں ہو اور میں آزاد ہوں تواس مقابلے کا کوئی مزا نہیں آتا،
خوف کے سائے میں انتخابات ہورہے ہیں،فضل الرحمان
انہوں نے کہاہم نے ہمیشہ تحمل اور استقامت سے سیاست کی،ان کا کہنا تھا کہ8 فروری کو عوام نے حق سچ کا ساتھ دینا ہے،انہوں نے کہاکہ عوام کے مسائل حل کرناہماری اولین ترجیح ہے،
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بدامنی روز بروز بڑھتی جارہی ہے، افغانستان بدامنی اور بے روگاری سے تباہ ہوا، ملک میں امن ہوگا تو عام آدمی کی جان محفوظ ہوگی اور سیاسی استحکام آئے گا۔
انہوں نے کہاکہ اسمبلی میں قران و سنت کے خلاف قانونی سازی ہوتی ہے جبکہ جے یو آئی نے کم نمائندگی کے باوجود اس کا راستہ روکا ہے۔اس وقت ملک کے معاشی حالات انتہائی ابتر ہیں، جس کے ذمہ دار سابقہ حکمران ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکمران 75 سال سے قوم کو مطمئن نہ کرسکے جبکہ ملک میں عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ہم بنیادی انسانی حقوق کو تحفظ دینے میں ناکام ہیں، ہمارے نوجوان آج بھی اپنے مستقبل سے مایوس ہیں کیونکہ قوم کو آج تک روزگار ملا نہ ان کے مسائل حل کیے گئے۔