دبئی ( نیوز ڈیسک ) انٹرنیشنل لیگ ٹوئنٹی 20 میچ میں ڈیزرٹ وائپرز کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان نے گلف جائنٹس کے خلاف شاندار تیز ترین نصف سنچری اسکور کرنے کا نیا ریکارڈ بنا دیا،
مزید پڑھیں:8 فروری کوعوام مسلم لیگ (ن) کو واضح مینڈیٹ دینگے،شہباز شریف
متحدہ عرب امارات میں کھیلی جارہی ہے میچ کے دوران اعظم خان کی تیز ترین بیٹنگ نے انٹرنیشنل لیگ ٹوئنٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ توڑ دیا، اعظم خان نے صرف اٹھارہ گیندوں پر نصف سنچری بنا کر ٹیم کو فتح دلوائی اور کیرون پولارڈ کا تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ توڑ دیا
،پولارڈ نے 19 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کرکے آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ بنایا تھا۔