اہم خبریں

طوفانی بارش، کراچی پانی میں ڈوب گیا

کراچی ( اے بی این نیوز) کراچی میں گزشتہ رات ایک گھنٹے کی موسلا دھاربارش کے سبب کئی سڑکیں تالاب میں ڈوب گئیں،سینکڑوں گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند ہوگئیں، شارع فیصل پر ٹریفک جام سے گھروں کو جانے والے شہری پھنس کر رہ گئے،
مزید پڑھیں:الیکشن سے قبل عوام پر بجلی گرگئی،4 روپے 57 پیسے فی یونٹ مہنگی

ملیر میں بھی سڑکوں پر سیلابی صورتحال ہے ، پانی کا ریلا گھروں میں داخل ہوگیا، محمودآباد نالہ اوور فلو ہونے سے پانی قریبی گھروں میں داخل ہوگیا، سال اسپتال میں بھی پانی داخل ہوگیا۔ بارش کے بعد جناح اسپتال کے میڈیکل آئی سی یو میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی، شہر کے مختلف علاقے بجلی بندش کے باعث تاریکی میں ڈوب گئے،

شہر میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 66 ملی میٹر اور ملیر میں 64 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، یونیورسٹی روڈ پر 29.8، ناظم آباد میں 23.5، نارتھ کراچی میں 33.6 ملی میٹر، قائدآباد میں 52، گلشن معمار میں 23 اور کورنگی میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ،محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ آج بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں