بینونی(نیوزڈیسک) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 کا سپر سکسز مرحلہ جاری ہے، پاکستان آج بنگلہ دیش کے خلاف میدان میں ہے،
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم فارم میں ہے اور اس ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔ ٹیم نے گروپ مرحلے میں اپنے تمام میچز کے ساتھ ساتھ آئرلینڈ انڈر 19 کے خلاف سپر سکس راؤنڈ کے اپنے پہلے کھیل میں ایک سنسنی خیز مقابلے میں 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔
دوسری جانب 2020 انڈر 19 ورلڈ کپ چیمپئن بنگلہ دیش نے بھی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور آ ج پاکستان کیلئے خطرہ بن سکتا ہے،پاکستانی کرکٹ شائقین کے پاس پاکستان انڈر 19 بمقابلہ بنگلہ دیش انڈر 19 سپر سکسز میچ براہ راست دیکھ سکیں گے،
مزید پڑھیں:انڈر19 ورلڈ کپ، پاکستان نے افغانستان کو 181 رنزکے بڑے مارجن سے ہرادیا
اس دلچسپ گیم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی آفیشل ایپ کے ذریعے لائیو سٹریم کیا جائے گا، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ دنیا بھر کے شائقین آسانی سے میچ دیکھ سکیں۔