اسلام آباد( اے بی این نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا نے الیکشن سے قبل بجلی 4 روپے 57 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے، ذرائع کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کہ قیمتوں میں
مزید پڑھیں:امریکہ نے شام اور عراق میں ایرانی پاسداران انقلاب پرحملہ کردیا
اضافہ دسمبر2023 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے ، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کو فروری بلز میں اضافہ ادائیگیاں کرنا ہونگی ۔ اس کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔