غزہ ( نیوز ڈیسک ) اسرائیلی فوج کی غزہ میں مظالم جاری ہیں ، 24گھنٹے میں مزید 112 فلسطینی شہید ،ذرائع کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے رفح میں گھر پر بمباری کرکے مزید 10 فلسطینیوں کو شہید کردیا، ، شہدا کی مجموعی تعداد 27 ہزار سے تجاوز کرگئی
مزیدپڑھیں:کراچی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سپلیمنٹری امتحانات ملتوی کر دیئے
، جبکہ 66 ہزار 300 افراد زخمی ہوچکے ہیں، جرمنی کی وزیرخارجہ نے اسرائیل پر رفح میں جارحیت روکنے پر زور دیا، انہوں نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ رفح میں ہزاروں کی تعداد میں بچے اور خواتین موجود ہیں جن پر بلاجواز حملے کسی صورت جائز نہیں،دوسری جانب اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے غزہ کے بچوں کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں بچوں کی صورتحال روز بروز ابتر ہوتی جارہی ہے،یونیسیف نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری غزہ کے بچوں کو مایوس نہ کرے۔