اہم خبریں

نوازشریف کو پھر موقع ملا تو ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے، شہباز شریف

فیصل آباد(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کا سمندر گواہی دے رہا ہے کہ فیصل آباد نواز شریف کے ساتھ ہے۔ نواز شریف اورمریم نواز کا فیصل آباد کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں۔8 فروری کو ہیر پھیر پر نہیں بلکہ شیر پر مہر لگانی ہے۔نوازشریف کو پھر موقع ملا تو ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے۔

جمعرات کو فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عوام نواز شریف سے محبت کرتے ہیں، نواز شریف نے ہمیشہ فیصل آباد کو اپنا گھر سمجھا ہے،

مزید پڑھیں:سب سے زیادہ دانش سکول جنوبی پنجاب میں ہیں،شہبازشریف

انہوں نے کہاکہ نواز شریف اورمریم نواز کا فیصل آباد کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں۔فیصل آباد میں تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کریں گے، ن لیگ کے دورمیں نوازشریف کے حکم پر فیصل آباد آیا تھا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو ہیر پھیر پر نہیں بلکہ شیر پر مہر لگانی ہے۔سابق وزیر اعظم نے دعویٰ کیا کہ اگر حکومت میں آئے تو فیصل آباد کو میٹرو بنا کر دیں گے۔ہم نے فیصل آباد میں عوام کو ایکسپریس وے بنا کردی، نوازشریف نے فیصل آباد میں ترقیاتی کام کروائے، شہر میں موٹروےبنائی جائےگی۔

متعلقہ خبریں