اہم خبریں

یہ نظام انصاف کو تماشہ بنارہے ہیں،بانی پی ٹی آئی

راولپنڈی ( اے بی این نیوز        )مجھے ابھی پتہ چلا بشریٰ بی بی رات بنی گالہ منتقل ہوئی میں نے رات کو انکو کمبل بھیجا تھا۔ہم نے گھر جانے کیلئے نہ کسی کو درخواست دی نہ رعایت مانگی۔فیصلے اوپر سے لکھوائے جارہے ہیں یہ سارے پتلے ہیں آپ کے سامنے یہ اوپر سے فیصلے لیکر آتے ہیں۔

جس ہار کو بنیاد بناکر سزا دی گئی وہ پریس کانفرنس میں عوام کو دکھائینگے۔بانی پی ٹی آئی کی کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو،انہوں نے کہا کہ یہ انکے فیصلے نہیں یہ نظام انصاف کو تماشہ بنارہے ہیں۔میں نے کیا ڈیل کرنی ہے رابطے کرنے والے رابطے کرتے ہیں۔میں باریاں لینے کیلئے سیاست میں نہیں آیا ہوں۔

مجھے بدنام کرنے کیلئے بشریٰ بی بی کو مقدمات میں شامل کیا گیا۔ہار والے معاملے سے بشریٰ بی بی کا سرے سے کوئی تعلق نہیں۔یہ ہار توشہ خانہ کا نہیں، سعودی سفیر نے میرے گھر خود پہنچایا تھا۔میں نے خود یہ ہار توشہ خانہ میں جمع کرایا تھا۔مجھ سے رابطے کیلئے بشریٰ بی بی سے بات کی گئی اس نے کہا جیل جاکر خود بات کریں۔مجھ سے کوئی بات نہیں کرتا یہ سب تین سال کی کرسی کی بات ہے۔یہ سب میوزیکل چیئر چل رہی ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد بے قصور ہے۔بشریٰ بی بی کا ان مقدمات سے کوئی لینا دینا نہیں وہ گرفتاری دینے جیل آئی تھی۔ہم نے کسی سے کوئی رعایت نہیں مانگی۔بشریٰ بی بی گرفتاری دینے خود چل کر جیل آئی کیونکہ ہماری بہت سی خواتین جیلوں میں ہیں۔مجھے نہیں معلوم بشری بی بی کو کیوں بنی گالہ لے گئے۔

متعلقہ خبریں