اہم خبریں

ایران میں قتل 9 پاکستانیوں کی میتیں پاکستان کے حوالے

تفتان ( نیوز ڈیسک ) گزشتہ روز ایران میں قتل ہوئے 9 پاکستانیوں کی میتیں پاکستانی حکام کے حوالے کردی گئی ہیں،پاک ایران سرحد کے راہداری گیٹ پر ایرانی بارڈر سکیورٹی گارڈز نے میتیں پاکستانی حکام کے حوالے کیں،مارے گئے
مزید پڑھیں:عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے پاک امریکہ تعلقات کو نقصان پہنچایا، سائفر کیس کا تفصیلی فیصلہ

افراد میں ملک اظہر ولد نذیر حسین سکنہ علی پور، محمد شعیب ولد نذیر احمد سکنہ مظفر گڑھ، نذیر احمد ولد غلام محمد جان سکنہ مظفر گڑھ، محمد اکمل سکنکہ علی پور مظفر گڑھ، محمد ابوبکر ولد غلام یاسین سکنہ لودھراں ، شہریار ولد غلام حسین سکنہ ملتان، شبیر احمد ولد محمد نواز سکنہ لیہ، محمد ندیم ولد گلزار سکنہ بہاولپور او ر محمد شہزاد ولد عبدالمالک سکنہ بہاولپور شامل ہیں ،اسسٹنٹ کمشنر تفتان وقار کاکڑ نے پاکستانی باشندوں کی میتیں وصول کیں،اس موقعے پر زاہدان میں متعین پاکستانی قونصل جنرل صدیق بلوچ بھی موجود تھے۔ چاغی کے ڈپٹی کمشنر طفیل بلوچ نے بتایا کہ میتیں سیندک کے جوزک ایئرپورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے پنجاب روانہ کردی گئیں۔

متعلقہ خبریں