کراچی( نیوز ڈیسک ) کراچی میں جاری سندھ پریمیئر لیگ ایس پی ایل کے دوران پاکستان کے آل رائونڈر افتخار احمد اور بلے باز اسد شفیق کے درمیان جھگڑا ہوگیا تھا،اوربحث چھڑ گئی،کراچی غازیز کی نمائندگی کرنیوالے افتخار احمد نے لاڑکانہ چیلنجرز کے 161 رنز کے ہدف کے تعاقب
مزیدپڑھیں:پی ایس ایل،سیزن 9 ،علی ظفر آواز کا جادو جگائیں گے
کے دوران اسد شفیق کو آؤٹ کیا،اسد شفیق کو آؤٹ کرنے کے بعد افتخار احمد نے جارح مزاجی کا مظاہرہ کیا ،لیکن اسد شفیق کو پسند نہیں آیا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا، یہ میچ کراچی غازیز نے 68 رنز سے جیت لیا،تاہم میچ کے بعد افتخار احمد نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے جارحانہ رویے کی معافی مانگ لی، اور کہا کہ میں نے اسد شفیق بھائی سے خود جاکر معافی مانگی ہے اور میں انکی عزت کرتا ہوں۔