قاہرہ(نیوزڈیسک)ماہرین نے ہلال شعبان کی پیدائش اور یکم رمضان سے متعلق بتادیا،عرب ٹی وی کے مطابق مصرمیں نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ایسٹرانومیکل ریسرچ کی سن ریسرچ لیبارٹری کے تیار کردہ فلکیاتی جائزے میں بتایاگیاکہ شعبان کے مہینے کے چاند کی پیدائش 29 شعبان بہ مطابق 10 فروری 2024 بہ روز ہفتہ قاہرہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح ٹھیک ایک بجے ہوجائے گی۔
مزید پڑھیئے:رمضان المبارک میں موسیقی نشریات ، طالبان نے خواتین کا ریڈیو سٹیشن بند کردیا
نیا ہلال اس دن غروب آفتاب کے بعد مکہ مکرمہ میں 39 منٹ اور قاہرہ میں 40 منٹ تک باقی رہے گا۔ عرب جمہوریہ مصر کی باقی گورنریوں میں نیا ہلال ان کے آسمانوں پر 40 – 42 منٹ تک رہ سکتا ہے۔عرب اوراسلامی ممالک کے دارالحکومتوں اور شہروں نیا ہلال اس دن غروب آفتاب کے بعد 30 سے 50 منٹ کے درمیان رہتا ہے۔
اس طرح فلکیاتی اعتبار سے ماہ شعبان 1445 ہجری کا آغاز 11 فروری بروز اتوار ہے۔رمضان المبارک قمری سال کا نواں مہینہ ہے ، اس سال رمضان المبارک کے دنوں کی تعداد 30 ہو گی اور اس کا پہلا دن پیر 11 مارچ کو ہوگا۔