حویلی کہوٹہ(نیوزڈیسک)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ حویلی کے دفتر سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حویلی کہوٹہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے،اب تک کی رپورٹ کے مطابق لسڈنہ حاجی پیر 20 کلو میٹر روڈ برفباری کے باعث عام ٹریفک کے لیے مکمل بند ہے،اس کے علاؤہ کہوٹہ چیڑی کوٹ،کہوٹہ عباسپور روڈ، لسڈنہ محمود گلی روڈ،کہوٹہ علی آباد حاجی پور روڈ،کہوٹہ خورشید آباد روڈ پر برفباری کا عمل جاری ہے تاہم لوکل انتظامیہ اور محکمہ شاہرات کے بلڈوزر کے ذریعے ساتھ ساتھ روڈز کو صاف کیا جا رہا ہے تاکہ وہاں کے مقامی لوگوں کو سفر کی سہولیات میں دشواری پیش نہ آئے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حویلی کہوٹہ راجہ عمران شاہین نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ مختلف شاہرات پر برفباری کے باعث پھسلن میں اضافہ ہوا ہے جس سے حادثہ کا خطرہ موجود ہے عوام الناس انہتائی ناگزیر حالات میں سفر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب برتیں۔
