اہم خبریں

پیٹرولیم قیمتوں میں ہوشربا ء اضافہ،پٹرول فی لیٹر 11 روپے اضافے کا امکان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) نگرانحکومت نے یکم فروری سے پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے اضافے پر غور شروع کردیا ۔ ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے نگران حکومت نے کل سے آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 سے 11 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 سے 7 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔ حکومت مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھے گی۔لائٹ ڈیزل کی قیمت 1 روپے، مٹی کا تیل 1.50روپے فی لیٹر کمی کی جائے۔یکم فروری سے شروع پٹرولیم لیوی (PL) اور جنرل سیل ٹیکس (GST) کی موجودہ شرح پر مبنی ہے۔عالمی مارکیٹ میں برینٹ تیل کی قیمت 16 جنوری سے 3 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 83 ڈالر فی بیرل تک پہنچی تھی جس کے بعد یہ کم ہوکر 78 ڈالر فی بیرل ہپر آگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت اضافے کے بعد 97 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں