اسلام آباد ( اے بی این نیوز )جیسے جیسے رمضان قریب آرہا ہے، دنیا بھر کے مسلمان جاننا چاہتے ہیں کہ کس ملک میں روزہ کتنے گھنٹے کا ہو تا ہے، فلکیاتی حسابات بتاتے ہیں کہ پاکستان میں روزے کا مقدس مہینہ 12 مارچ سے شروع ہوگا۔رمضان کے مقدس
مہینے کے دوران، روزانہ روزے کا دورانیہ براہ راست دن کی روشنی کے اوقات سے منسلک ہوتا ہے جو جغرافیائی محل وقوع کے ساتھ براہ راست مختلف ہوتا ہے۔قطب شمالی کے قریب کے ممالک دن کی روشنی میں توسیع کی وجہ سے رمضان میں طویل روزے کے اوقات ہو تےہیں، جب کہ دور دراز جنوب میں دن کم ہوتے ہیں۔چلی میں پورٹو مونٹ سب سے کم روزے کا تجربہ ہو گا جو تقریباً 12 گھنٹے اور 44 منٹ تک جاری رہے گا، جب کہ نیوک، گرین لینڈ میں
سب سے طویل روزے کے اوقات ہوں گے، جو تقریباً 17 گھنٹے اور 26 منٹ پر محیط ہوں گے۔ایک رپورٹ کے مطابق، آنے والے مقدس مہینے میں، پاکستانیوں سے تقریباً 14 گھنٹے روزہ رکھنے کی توقع ہے۔ کراچی میں 13 گھنٹے 54 منٹ کے روزے کی توقع ہے۔سب سے طویل روزہ رکھنے والے مقاماتمیں جوممالک اور علاقے شامل ہیں ان میں
نیوک، گرین لینڈ، 17 گھنٹے اور 26 منٹ،ریکجاوک، آئس لینڈ، 17 گھنٹے اور 25 منٹ،ہیلسنکی، فن لینڈ، 17 گھنٹے اور 9 منٹ کا ہو گا، جبکہ مختصر ترین روزے کے اوقات والے مقامات میںپورٹو مونٹ، چلی،12 گھنٹے اور 44 منٹ،کرائسٹ چرچ، نیوزی لینڈ، 12 گھنٹے اور 46 منٹ،نیروبی، کینیا، 13 گھنٹے 15 منٹکا روزہ ہو گا