اہم خبریں

پی ایس ایل،سیزن 9 ،علی ظفر آواز کا جادو جگائیں گے

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     )مستقبل میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9 سیزن میں علی ظفر کی آواز گونجنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے، ذکا اشرف کے جانے سے صورتحال میں ڈرامائی تبدیلیاں آ رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق علی ظفر نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ابتدائی تین سیزن کے گانے گائے۔ 2018 میں، انہیں ساتھی گلوکارہ میشا شفیع کی طرف سے ہراساں کرنے کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا، جس نے ان کے کیریئر کو بہت متاثر کیا،۔اس کے بعد انہیں دوبارہ پی ایس ایل کے لیے گانے کا موقع نہیں دیا گیا۔ اگرچہ علی ظفر پر جرم ثابت نہیں ہوا لیکن ان پر ایک ایسا داغ لگا دیا گیا جو کافی کوششوں کے باوجود صاف نہ ہو سکا۔پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9ویں سیزن کے لیے علی ظفر کی آواز میں تین گانے ریکارڈ کیے ہیں۔
ان میں سے ایک کا انتخاب کیا گیا۔ تاہم جب پی ایس ایل فرنچائزز کو یہ خبر ملی تو ایک خاتون نمائندے نے اعتراض کیا۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ماضی کے واقعات بشمول علی ظفر کو دوبارہ لیگ میں شامل کرنا نامناسب ہوگا کیونکہ اس کے منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ اس بنا پر بورڈ نے علی ظفر کو پروجیکٹ سونپنے کا ارادہ بدل دیا۔جبکہ ذکا اشرف نے کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کیے

لیکن آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین کے جانے سے صورتحال میں تبدیلی کے آثار نظر آرہے ہیں۔موجودہ حکام کا خیال ہے کہ چونکہ علی ظفر پر جرم ثابت نہیں ہوا اس لیے انہیں موقع فراہم کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔امید ہے کہ آنے والے دنوں میں صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔

متعلقہ خبریں