اہم خبریں

سٹیٹ بینک کا پاکستانی کرنسی تبدیل کرنے کا فیصلہ

کراچی(نیوزڈیسک )سٹیٹ بینک آف پاکستان نےپاکستانی کرنسی تبدیل کرکے نئے نوٹ لانے کااصولی فیصلہ کرلیا ۔گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں جعلی نوٹوں کی شکایتیں زیادہ ہیں جس کے بعد تمام مالیت کے نئے نوٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ نئے نوٹ کے ڈیزائن کا فریم ورک مارچ تک مکمل کرلیا جائے گا، نئے نوٹوں کو بین الاقوامی سکیورٹی فیچرز کے ساتھ چھاپا جائے گا، نوٹوں کو نئے سیریل نمبرز، ڈیزائن، ہائی سکیورٹی فیچرز کے ساتھ متعارف کروایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں