اہم خبریں

راحت فتح علی خان نے ملازم پر تشددکی وجہ بتادی

لاہور(نیوز ڈیسک) معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے ملازم پر بہیمانہ تشددکی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میں ملازم سے پیر صاحب کا دم کیا ہواپانی والی بوتل مانگ رہاتھا،تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے ملازم پر بہیمانہ تشددکی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں ملازم سے پیر صاحب کا دم کیا ہواپانی والی بوتل مانگ رہاتھا،
انہوں نے کہاکہ یہ استاد اور شاگرد کے آپسی معاملے کی بات ہے،نوید حسنین میرا بچوں جیسا شاگرد ہے،اس کے والد بھی میرے ہمارے ساتھ موجود ہیں، راحت فتح علی خان نے کہاکہ جب کوئی شاگرد اچھا کام کرتا ہے تو ہم اتنا ہی پیار بھی دیتے ہیں، شاگرد غلطی کرے تو سزا بھی دیتے ہیں،میں نے نوید حسنین سے معافی بھی مانگی ہے، یاد رہے کہ اس سے قبل ا ن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ملازم پر تشددکررہے تھے،منظر عام پر آنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راحت فتح علی خان شور مچا رہے ہیں کہ میری بوتل کہاں ہے؟اور ساتھ ہی گھریلوملازم پرجوتوں اورگھونسوں کی بارش کردی اس موقع پرموجود دیگرملازمین راحت علی فتح علی خان کو ملازم پر تشدد سے روک نہ پائے جبکہ ملازم جان بخشی کیلئے واسطے دیتارہامگر راحت فتح علی خان نے ایک نہ سنی اور ملازم پر تشدد کرتے رہے۔

https://twitter.com/Dr_SalmanKhan/status/1751246871862067371?t=du_GHgtjddzM-msd6AgN4g&s=19

 

متعلقہ خبریں