ابیٹ آباد(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کاجلسہ میرے پروگرام میں شامل نہیں تھا۔ نوازشریف نے لوڈشیڈنگ ختم کرنےکا وعدہ پورا کیا، ہم نے آپ کے مسائل کو مدنظر رکھ کر منشور بنایا۔ نواز شریف نے اپنا منشور آج پیش کیا، منشور کاغذ کا ٹکڑا نہیں، سچا وعدہ ہوتا ہے، منشور وہ نہیں ہوتا، جو ویب سائٹ پر جاری کردیا جائے۔ہفتہ کو ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مانسہرہ کے جلسے کے بعد پیغام ملا ایبٹ آباد والے یاد کر رہے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ آپ کو نواز شریف سے پیار ہے، نواز شریف کو آپ سے زیادہ پیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ ضرورری باتیں ایبٹ آباد کے عوام سے کرنی ہیں، نواز شریف نے اپنا منشور آج پیش کیا، منشور کاغذ کا ٹکڑا نہیں، سچا وعدہ ہوتا ہے، منشور وہ نہیں ہوتا، جو ویب سائٹ پر جاری کردیا جائے۔مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ نوازشریف نے لوڈشیڈنگ ختم کرنےکا وعدہ پورا کیا، ہم نے آپ کے مسائل کو مدنظر رکھ کر منشور بنایا۔مریم نواز نے بانی پی ٹی اآئی کا نام لئے بغیر کہاکہ نوازشریف نے آپ کو جعل سازی سے باہر نہیں نکالا،آپ نے اپنے آپ کو خود باہر نکالا ،پائوں پر کلہاڑی ماری،ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف واپس آگیا اب پتہ چلے گا کہ مقبولیت کس کو کہتے ہیں،نواز شریف کو فائول پلے کر کے میدان سے باہر کیا گیاتھا،نوازشریف کو میدان سے باہر کر کے گلیوں میں مرزا یار پھر تارہا ،وہنوازشریف مقابلے میں تھا ہی نہیں تو کونسی مقبولیت،انہوں نے کہاکہ ہم 9مئی والے لوگ نہیں ہم 28مئی والے لوگ ہیں ، شیر کا مقابلہ کسی سے نہیں، ہمارا مقابلہ بیس روپے روٹی سے ہے،شیر کا مقابلہ مہنگائی اوربجلی کے بلوں سے ہے،آپ نے ہمیں موقع دیا تو ملک سے مہنگائی کا خاتمہ کریں گے،انہوں نے کہاکہ نوازشریف کسی کا لاڈلہ نہیں یہ صرف عوام کا لاڈلہ ہے،نکالنے والوں نے نوازشریف کو باربار نکالا مگر آپ کے ووٹ کی طاقت سے دوبارہ منتخب ہوئے،انہوں نے کہاکہ میں نے ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،شیر کی 8فروری کو کامیابی ہوگی آج عوام نے فیصلہ سنا دیا ۔