اہم خبریں

اداکار طلعت حسین شدید علیل، بیٹی کی دُعاؤں کی درخواست

کراچی ( نیوز ڈیسک )پاکستان ٹیلی ویژن کے سینئر اداکار طلعت حسین کی طبعیت ناساز ہے،بیٹی تزین حسین کی جانب سے والد کیلئے مداحوں سے دعا کی درخواست کی گئی ہے،پاکستان نے دنیا کے چند بہترین اداکار پیدا کیے ہیں،طلعت حسین کا شمار بھی پی ٹی وی کے ایسے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی اداکاری سے دنیا بھر میں اعلیٰ مقام بنایا ہے،ایک نجی ٹی وی شو کے ذریعے طلعت حسین کی صاحبزادی تزین حسین نے والد کے اسکرین پر نہ آنے کی وجہ بتائی ہے، ان کا کہنا تھا کہ انکے والد اب شدید علیل ہیں،انہوں نے بتایا کہ ان کے والد طلعت حسین کو اب یادداشت میں دشواری کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں