اہم خبریں

یمنی زیدی کی پہلی اردو فیچر فلم نایاب کا رنگا رنگ پریمئر

کراچی( اے بی این نیوز) اداکارہ یمنی زیدی کی پہلی فلم نایاب کا پریمئر منعقد ہوا، ریڈ کارپٹ پر شوبز ستاروں خوب جلوے بکھیرے ،کراچی کے مقامی سینما میں خاتون کرکٹر کی قومی ٹیم میں شمولیت کی کہانی پر مشتمل یمنی زیدی کی پہلی اردو فیچر فلم نایاب رنگا رنگ پریمئر منعقد کیا گیا ،اداکارہ یمنی زیدی چھوٹی اسکرین کے بعد بڑے پردے پر دھوم مچانے کیلئے پر امید ہیں، انکا کہنا تھا کہ فلم میں جدوجہد ، زندگی کا مقصد ، محبت ، خاندانی تعلقات اور تفریح سب ایک ساتھ ملے گی ،فلم میں اداکارہ یمنی زیدی ویمن قومی ٹیم میں جگہ بنانےکیلئےخاندانی اور سماجی مسائل کے ساتھ ساتھ کئی مشکلات سے گزرتی ہیں،اداکار جاوید شیخ نے نایاب کے والد کا کردار ادا کیا ہے، جہاں وہ نایاب کے کرکٹ کھیلنے کے خلاف ہیں،جبکہ بھائی کا کردار محمد فواد خان نے ادا کیا ہے جو انہیں کرکٹ اکیڈمی جوائن کرنے سے لیکر قومی ٹیم میں سلیکشن تک نایاب کا بھرپور ساتھ دیتے ہیں،اداکار فواد خان کا کہنا تھا کہ بڑی محنت کی ہے فلم کی کہانی دیکھنے والوں کو متاثر کریگی ،فلم میں گھریلو جھگڑے، کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کی سلیکشن میں ہونیوالی سیاست جیسے مسائل کو بھی دکھایا گیا، اسکے علاوہ گولیاں چلتے، نایاب کی ساتھی کھلاڑیوں سے لڑائی کے مناظر بھی دکھائے گئے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نایاب نیشنل ٹیم میں سلیکشن کے دوران کن مشکل مراحل سے گزرتی ہے۔

متعلقہ خبریں