اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ گردشی قرضے کم کرنے کیلئےہرممکن اقدامات کررہے ہیں،حکومت سنبھالتے ہی ہم نے ترجیحی بنیادوں پراقدامات کیے،ہم نےمعیشت کی بحالی کیلئےاقدامات کیے،سستی توانائی کےحصول کی پالیسی پرعمل پیراہیں،ہمیں اپنی پالیسی کومعقول بنانے اورمارکیٹ سطح پرلانے کی ضرورت ہے،وہ سی جی ٹی این کوانٹرویو دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کےبے پناہ مواقع موجودہیں،پاکستان میں سبزاورپائیدارترقی پرتوجہ دی جارہی ہے،صنعتی میدان میں ترقی سےمعاشی انقلاب آئےگا،چین کےساتھ شراکت داری کی سطح پرمبنی تعلقات ہیں،نئےخیالات اورآئیڈیازپرعمل پیراہوناہوگا،چین ترقی کرتاہےتوساری دنیاترقی کرتی ہے۔
