اہم خبریں

مدینہ منورہ کے علاقے خیبر میں طویل ترین غار دریافت

مدینہ منورہ ( اے بی این نیوز) سعودی عرب کے علاقے خیبر میں طویل ترین غار دریافت ہوا ہے۔اعلیٰ نسل کے بکروں کے ڈھانچے بھی ملے ہیں، غار کو سیاحت کے حوالے سے اہم اثاثہ قرار دیا جارہا ہے، اس دریافت سے ملک میں تاریخی مقامات کی سیاحت کو غیر معمولی فروغ ملنے کا امکان ہے،دی سعودی جیولوجیکل سروے نے بتایا ہےکہ غار کو سیاحوں کے لیے کھولنے سے قبل اس کا تکنیکی مطالعہ کیا جائیگا،یہ غار مدینہ منورہ کے شمال مشرق میں ”خیبر سی“ نامی علاقے میں واقع ہے۔ ”ابوالوعول“ میں بہت سے اعلیٰ نسل کے بکروں کے ڈھانچے بھی ملے ہیں،اس سے علاقے کی فطری تاریخ کو سمجھنے میں بھی مدد ملے گی،یہ غور سعودی جیولوجیکل سروے میں محکمہ جیو ٹورزم کے تحت جیو پارک پروجیکٹس کا ایک اہم اثاثہ ہوگا، سیاحوں کے علاوہ یہ علاقہ ارضیات کے ماہرین اور محققین کی توجہ کا بھی مرکز رہے گا۔

متعلقہ خبریں