اہم خبریں

کوئٹہ ،بینک میں تاریخ کی بڑی ڈکیتی ، ڈاکو ساڑھے پانچ کروڑ لوٹ کر فرار

کوئٹہ(نیوزڈیسک) ائیرپورٹ روڈ پر نجی بینک میں تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی، ڈاکو کروڑوں روپے لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق 5 ڈاکو ائیر پورٹ روڈ پر واقع نجی بینک میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر تمام عملے کو یرغمال بنا کر ساڑھے 5 کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بینک سے سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ خبریں