غزہ(نیوزڈیسک) حماس کیخلاف کارروائی کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوگیادھماکے میں 21 فوجی مارے گئے۔اسرائیلی اخبار کے مطابق غزہ کے وسطی علاقے کسوفیم کی سرحد کے نزدیک حماس کے ٹھکانوں اور ان کے زیر استعمال عمارتوں کو تباہ کرنے کے دوران بارودی سرنگ دھماکا ہوگیا۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے ٹھکانوں اور ان کے تباہ حال انفرا اسٹریکچر کو ڈھا کر ایک ’’بفر زون‘‘ قائم کرنے کی کوششوں کی جا رہی تھی تاکہ یہودی آباد کار اس محفوظ بفرون کے ذریعے اپنے گھروں کو جا سکیں۔حماس نے آپریشن کے دوران اسرائیلی فورسز کی حفاظت پر مامور ایک ٹینک کو نشانہ بنایا جس کے بعد دو عمارتوں میں خوفناک دھماکا ہوا اور عمارتیں گر گئیں جس میں دو درجن سے زائد فوجی دب گئے۔قبل ازیں اسرائیلی فوج نے حماس کے اس حملے میں 10 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی تاہم اب یہ تعداد بڑھ کر 21 ہوگئی۔خیال رہے کہ اسرائیل کی برّی فوج غزہ میں 27 اکتوبر کو داخل ہوئی تھیں اور حماس کے خلاف زمینی کارروائیاں کر رہی ہے جس کے دوران مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 219 ہوگئی۔
