اہم خبریں

معروف اداکارہ عمارہ چوہدری لائسنس یافتہ کمرشل پائلٹ بن گئیں

لاہور(نیوزڈیسک)معروف اداکارہ عمارہ چوہدری نے لائسنس یافتہ کمرشل پائلٹ کا اعزاز حاصل کرلیا۔ انسٹاگرام پر اپنے فالوورز کے ساتھ خوشخبری شیئرکرنے والی عمارہ نے کہا کہ وہ اب باضابطہ طور پر ایک کمرشل پائلٹ بن چکی ہیں۔عمارہ چوہدری اس سے قبل ایک ٹی وی شو میں اپنے پائلٹ بننے کے خواب سے متعلق بات کرچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ والدین ابتدائی طورپراس حوالے سے غیر یقینی تھے ، لیکن میں نے اپنے خواب کو عزم اور اللہ کی حمایت کیساتھ پورا کیا۔عمارہ کا ماننا ہے کہ کوئی بھی کام اس وقت ممکن ہو جاتا ہے جب آپ اس کے بارے میں پرجوش ہوتے ہیں۔کمرشل لائسنس رکھنے والی پائلٹ ہونے کے علاوہ عمارہ چوہدری کو ’چاندنی بیگم‘، ’بالا‘، ’میری گڑیا‘، ’غیرت‘، ’رشتے بنتے ہیں‘، اور ’من التجا‘ جیسے مقبول ڈراموں میں اپنے کرداروں کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں